۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ مرید حسین نقوی

حوزہ/امریکا نے جامعۃ المصطفی العالمیہ پہ اپنی سفاکیت کے ذریعے پاپندی لگاکر بدترین عمل کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ نہ صرف اسلام کا دشمن ہے بلکہ وہ علم و ادب اور فہم و ادراک کا بھی دشمن ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک کے مدیر محترم حجت الاسلام و المسلمین سید مرید حسین نقوی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے جامعہ المصطفی العالمیہ پر امریکی پابندیوں کے خلاف شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح اسلامی جمہوری ایران نے آمریکا کی دیگر سفاکیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اسی طرح علم و فن و ادب کے ذریعے اب اور بھی ڈٹ کر مقابلہ کرینگے تاکہ دنیا کے سامنے جمہوری اسلامی ایران کا چہرہ جو روشن تھا وہ اور بھی نکھر کر روشن تر ہوجاۓ۔

انہوں نے امریکی پابندی کو علم و ادب اور فہم کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے جامعۃ المصطفی العالمیہ پہ اپنی سفاکیت کے ذریعے پاپندی لگاکر بدترین عمل کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ نہ صرف اسلام کا دشمن ہے بلکہ وہ علم و ادب اور فہم و ادراک کا بھی دشمن ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .